لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں ہونے والی بارشوں سے محظوظ ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق 40 سالہ شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کے سہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔
Enjoying the Karachi rain with my lovely family. Time for some pakoras and halwa. Stay safe & stay home pic.twitter.com/Gq9qGtkb5W
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 7, 2020
شاہد خان نے اپنے بیٹیوں سمیت تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں پکوڑوں کی بھی تصویر شیئر کی، تصویر میں پکوڑوں کے ساتھ حلوہ بھی نظر آ رہا ہے تھا ۔
شاہد خان آفریدی نے اپنی تصویروں پر کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنی خوبصورت خاندان کے ساتھ کراچی کی بارش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بارش کے دوران یہ وقت پکوڑوں اور حلوے کا ہے،
شاہد آفریدی نے ساتھ میں عوام کو پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔