اسلام آباد اور بالائی پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 12 August,2020 09:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم خضدار، لسبیلہ، لاہور، راولپنڈی، کراچی اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

خضدار 27، لسبیلہ 19، اسلام آباد 25، گجرات 05، راولپنڈی، 01 اور کراچی میں 02، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نوکنڈی، دالبندین، دادو اور بھکر میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement