لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بادل کھل کر برسے، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاد ھار بارش سے گرمی اور حبس کی پارٹنر شپ ٹوٹ گئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بھی ٹھنڈا پڑ گیا
ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ریلوے سٹیشن، مناواں، باغبانپورہ، مغل پورہ، دھرم پورہ، صدر بازار، شالیمار لنک روڈ، مال روڈ، کینال روڈ پر بارش ہوئی۔ اسلام پورہ، مزنگ، وحدت روڈ، ڈیفنس، سمن آباد، اقبال ٹاؤن، گلشن راوی، بند روڈ پر بھی ابر کرم جم کر برسا۔
جیل روڈ، اچھرہ، گلبرگ، ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کوٹ لکھپت، ہربنس پورہ، تاج پورہ، شاد باغ، داتا دربار، بادامی باغ اور اندرون شہر میں بھی قدرت مہربان ہوئی۔
بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا، لیسکو کے 50 سے زائد فیڈر زٹرپ کر گئے جس کے باعث متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، مغل پورہ میں بجلی بند ہے۔
شالامار، مزنگ، عابد مارکیٹ، شاد باغ، سلطان پورہ، بادامی باغ کے متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔