تہران: (روزنامہ دنیا) ایران سے تعلق رکھنے والی مریم ہمتی نامی 38 سالہ طاقتور خاتون نے 18 ٹن وزنی بس کو کئی میٹر تک یوں کھینچا جیسے کوئی کھلونا ہو۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والی طاقتور خاتون بھاری بھرکم بس کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔ مریم ہمتی نے بھاری بھرکم لوہے کی بلاکس اٹھانے اور بھاری بھرکم ٹرک کے ٹائر کو فلپ کرنے کا بھی حیرت انگیز مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا تھا۔
دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ اپنے کارناموں سے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیتے ہیں۔