برن: (روزنامہ دنیا) سوئٹزرلینڈ میں دشوار گزار راستوں پر پھنسی گائے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اتار لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ایک کسان نے اپنا گھر منتقل کیا، اُسے یہ مشکل درپیش تھی کہ وہ اپنی گائے کو کس طرح سے لے کر جائے کیونکہ راستہ بہت زیادہ دشوار گزار تھا اور گائے لنگڑا کر چل رہی تھی۔ کسان نے اس معاملے پر مقامی انتظامیہ کو ایک درخواست ارسال کی اور مطالبہ کیا کہ گائے کو منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔ ریسکیو اداروں نے محکمہ پولیس سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی جس کے بعد گائے کو اچھی طرح سے باندھ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
گائے کو اس طرح منتقل کرنے کا واقعہ شہری اور حکومت کی آپس میں ہم آہنگی کا نمونہ ہے کہ کس طرح پولیس کا محکمہ اپنے شہری کی مدد کیلئے فوری پہنچا، وطن عزیز میں بھی سرکاری اداروں کو شہریوں کے حقوق کا اسی طرح خیال رکھنا چاہئے تاکہ شہریوں کا ریاست پر اعتماد بحال ہو سکے۔
WHEN COWS FLY: A Swiss farmer decided to use a helicopter to airlift one of his beloved bovines down the mountain. The farmer says the cow had been walking with a limp and he didn't want to risk further injury to the animal. https://t.co/HSjcKh5oy6 pic.twitter.com/5qZgRdcWWs
— ABC News (@ABC) August 19, 2020