لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی طالب علم نے چار ہزار پزل کے ٹکڑوں کو جوڑ کر دنیا کا دیوہیکل نقشہ بنا کر دیکھنے والوں کو اپنی ذہانت کی داد دینے پر مجبور کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پزل حل کرنا ہر شخص کے بس کی بات نہیں، کوشش تو بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن کامیاب چند ایک ہی ہوتے ہیں۔ برطانوی طالب علم ناتھن نے پزل کے 4 ہزار ٹکڑوں کو آپس میں جوڑ کر دنیا کا دیوہیکل نقشہ بنا لیا ہے، اس کام کیلئے اس نے 35 گھنٹے مسلسل محنت کی۔
دنیا کے اس نقشے نے سوشل میڈیا پر بھی اہمیت حاصل کرلی ہے جہاں صارفین نے تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد برطانوی طالب علم کی ذہانت کو تسلیم کیا اور اس کیلئے خوبصورت لفظوں میں تعریف کے انبار بھی لگا دئیے ہیں۔