لوگوں کو ماسک پہنانے والی ’’بندوق ‘‘ تیار کر لی گئی

Published On 20 August,2020 09:50 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی شہری نے کورونا وبا کے باوجود ماسک نہ لگانے والوں کا حل تلاش کر لیا، اب بندوق کی نوک پر ماسک پہنائیں گے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران سب سے تکلیف دہ لوگوں کا وہ رویہ ہے جس کے تحت وہ ماسک لگانے سے انکار کرتے ہیں۔ ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا سمیت ہر طرح سے لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی گئی لیکن کچھ لوگ نجانے کس مٹی کے بنے ہیں کہ ماسک پہننے میں نہیں آ رہے۔

اب اس کے علاج کیلئے ایک امریکی شہری نے چہرے پر ماسک پھینکنے والی گن بنالی ہے جسے کئی طرح سے آزمایا بھی گیا ہے۔ یوٹیوب چینل چلانے والے امریکی شہری پال ایلن نے ماسک نہ پہننے والے ضدی افراد کا ایک منفرد حل پیش کیا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے عجیب و غریب دستی گن بنائی ہے جو براہِ راست لوگوں کے چہرے پر ماسک پھینکتی ہے اور اگر درست انداز سے ماسک فائر کیا جائے تو ماسک چہرے پر جا بیٹھتا ہے۔