لندن: (روزنامہ دنیا) دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی ایک برطانوی کمپنی نے قدیم اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج تیار کرنے کی ٹھان لی اور اب کمپنی 1960 کے ماڈلز کی طرز پر الیکڑک کار تیار کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کمپنی بیٹری سے چلنے والی 30 صرف کاریں تیار کرے گی۔ 5 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی یہ گاڑیاں پرانے ماڈلز کو جدت سے ہمکنار کر کے بنائی جائیں گی۔
اصل گاڑی کی قیمت سے 6 گنا زیادہ قیمت والی یہ گاڑیاں 120 کلو واٹ بیٹریوں کی حامل ہوں گی اور مکمل چارج ہونے پر تقریباً 500 کلومیٹر تک سفرکر سکیں گی۔
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ماضی کے کچھ ماڈلز آج بھی اتنے ہی پر کشش ہیں کہ آج کے دور کے مقابلے زائد اخراجات کے باوجود وہ پرانی گاڑیوں کو ہی استعمال کر رہے ہیں۔ کمپنی نے ایسے افراد کیلئے اب الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی جس سے ان کا شوق بھی پورا ہو جائے گا اور نئی ٹیکنالوجی کے فوائد بھی حاصل ہو سکیں گے۔