‘‘کچھ بھی نہیں کرنا‘‘ اور طلبہ 3 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں گے

Published On 24 August,2020 11:00 am

ہیمبرگ: (روزنامہ دنیا) جرمنی کی یونیورسٹی آف فائن آرٹس ہیمبرگ 1600 یورو ماہانہ (3 لاکھ 18 ہزار روپے ) کی ایک ایسی سکالرشپ فراہم کر رہی ہے ، جس کے تحت طلبہ کو ’’کچھ بھی نہیں کرنا‘‘ ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکالرشپ حاصل کرنے والے امیدواروں کو یہ بتانا ہو گا کہ وہ اس سکالرشپ کے دوران کون سا کام کرنا چھوڑ دیں گے اور کتنے عرصے تک اس کام کو چھوڑے رکھیں گے۔

منصوبے کے بانی فریڈریش وان بوریس کا کہنا ہے کہ یہ ایک تحقیقاتی پروگرام ہے جس میں معاشرے کو بدلنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا اور اس کام کیلئے 20 طالب علموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی ایک ایسی ملازمت کی پیش کش ہوئی تھی جس میں کچھ نہیں کرنے کے باوجود ہر سال سوا 3 لاکھ روپے کے برابر ڈالرز میں ماہانہ تنخواہ ملنی تھی۔ یہ نوکری 120 سال کیلئے کارآمد تھی اور کرنا صرف یہ تھا کہ ریلوے سٹیشن کی بتیاں جلانا اور بند کرنا تھیں جبکہ سالانہ بونس، چھٹیوں سمیت دیگر فوائد بھی حاصل تھے۔