اسرائیل میں عباسی عہدِ خلافت کے 425 سکے دریافت

Published On 25 August,2020 03:37 pm

تل ابیب: (روزنامہ دنیا) اسرائیل میں ایک نوجوان کو کھدائی کے دوران گیارہ سو سال پرانے، عباسی عہد کے 425 طلائی سکے ملے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رضاکار محکمہ آثار قدیمہ کے لیے کھدائی کر رہا تھا کہ یہ قیمتی سکے ہاتھ لگے، سکوں پر کلمہ طیبہ کندہ ہے۔ یہ سکے مٹی کے جار میں تھے۔

گیارہ سو سال قبل یہ علاقہ عباسی خلافت کا حصہ تھا۔ سکوں کا وزن 845 گرام ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کے اعلٰی افسر نے بتایا کہ عام طور اتنی بڑی تعداد میں سکے دریافت نہیں ہوتے۔ قدیم سکوں کے ماہر رابرٹ نے بتایا کہ مٹی کے جار سے سکوں کے علاوہ سونے کے چھوٹے ٹکڑے بھی ملے ہیں جو ریزگاری کے طورپر استعمال کیے جاتے تھے۔