ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں ایک نوجوان نے اپنے گھر میں بھیڑئیے پال لئے جو اس کیساتھ گھر کے افراد کی طرح رہ رہے ہیں اور سب سے نہایت مانوس ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوان راید العریما نے قصیم ریجن کے الفوارہ شہر میں واقع اپنے گھر میں کئی بھیڑئیے پالے ہوئے ہیں، نوجوان نے بھیڑیوں کے بچوں کی پرورش کی اور اب وہ خاندان کے فرد کے طور پر اس کے ساتھ رہنے لگے ہیں۔ اس وقت نوجوان کے گھر 6 بھیڑیئے موجود ہیں، اس کا کہنا ہے کہ جب وہ بھیڑیئے اپنے گھر لے کر آیا تو اس کی اہلیہ نے مخالفت نہیں کی۔
نوجوان کا بھیڑیوں کی خوراک سے متعلق کہنا ہے کہ وہ روزانہ ان بھیڑیوں کو 9 کلو کچا گوشت کھلاتے ہیں، ہر بھیڑئیے کی یومیہ خوراک ڈیڑھ کلو گوشت ہے، نوجوان نے جلد بھیڑیوں کا ایک بڑا فارم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔