ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں امریکا سے آنے والا پارسل کھولنا سعودی لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، پارسل میں موجود بچھو نے گلے اور بازو پر ڈنک مار دئیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی لڑکی پارسل وصول کرکے اپنے بیڈ روم میں لے گئی اور کھولنے پر اس میں سے بچھو نکل آیا، یہ پارسل امریکا سے آیا تھا اور بچھو اس کے اندر موجود تھا۔ بچھو نے آو دیکھنا نہ تاو لڑکی پر حملہ کر کے ڈنک مار دیئے، چیخ و پکار پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک سعودی اخبار نے مقامی شہریوں اورغیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ پارسل وصول کرتے اور کھولتے وقت احتیاط سے کام لیں، خاص طور پر ایسے پارسل جن میں سوراخ بنے ہوئے ہوں کیونکہ یہ خطرے سے خالی نہیں ہوتے۔