آسٹریا کے شہری کا برف کے باکس میں اڑھائی گھنٹے سے زائد وقت گزارنے کا نیا ریکارڈ

Published On 06 September,2020 12:44 pm

ویانا: (دنیا نیوز) آسٹریا میں 42 سالہ شخص نے منفرد کارنامہ سرانجام دیا، برف سے بھرے باکس میں اڑھائی گھنٹے گزار کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

خطروں کے کھلاڑی جوزف نے برف کے باکس میں 2 گھنٹے 30 منٹ اور 57 سیکنڈز بیٹھ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، اس سے پہلے وہ 2 گھنٹے 8 منٹ اور 47 سیکنڈز تک برف میں رہا تھا۔

شائقین اور میڈیا کی بڑی تعداد نے یہ ریکارڈ بنتے دیکھا، روایتی لباس پہنے بچوں نے رقص کر کے کھلاڑی کو سراہا۔