بیجنگ: (نیٹ نیوز) چین میں ایک سوئمنگ پول میں ریسٹورنٹ کھل گیا، جہاں گاہکوں کوپانی کے اندر انجوائے کرتے ہوئے خود پکا کرکھانے کی سہولت بھی میسر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر چونگ چنگ میں ایک ایسا سوئمنگ پول ہے جس میں سیاح ٹھنڈے پانی میں گرما گرم کھانے پکا اور کھا سکتے ہیں۔
اس منفرد ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول کے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں پلاسٹک کی ٹیبل میں چولہا اور کچن کا دیگر سامان رکھا گیا جبکہ گاہکوں کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں بھی ٹیبل کیساتھ اٹیچ ہیں۔ گاہک یہاں اپنی مرضی کی ڈش بنا اور کھا سکتے ہیں۔