قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصرمیں ماہرین آثار قدیمہ کے اعلان کے مطابق مصر کے شہر غذہ کے علاقے سکارا میں اڑھائی ہزار سال پرانے 13 تابوت ملے ہیں جو مکمل طور پر بند ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ابتدائی اندازوں میں بتایا ہے کہ یہ تابوت اڑھائی ہزار سال قدیم ہیں جن کے بارے میں مزید ریسرچ کے بعد تفصیلات بتائی جا سکیں گی۔
دوسری طرف تابوتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین اپنی معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے ان تابوتوں کو لے کر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔