فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) سپر مارکیٹ کی عام سی تصویر حیرت انگیز طور پر 22 لاکھ 16 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے ایک فوٹوگرافرکی بنائی ہوئی تصویر مئی 2006 میں نیلامی کے دوران 33 لاکھ 46 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی جسے اب ایک معروف میگزین نے جدید فوٹوگرافی کو آرٹ کی دنیا کا حصہ بنانے میں مدد دینے کی وجہ قرار دیا ہے۔
بظاہر یہ کسی سپرمارکیٹ کی ایک عام سی تصویر ہے لیکن فوٹوگرافر اینڈریاس گورسکے نے درحقیقت اس جگہ کی متعدد تصاویر کو اکٹھا کرکے ایک فوٹو کی شکل دی اور اس کے نتیجے میں اشیا کی لاتعداد قطاریں نگاہوں کے سامنے آجاتی ہیں۔ اینڈریاس کی سب سے مہنگی فوٹو2011میں 43لاکھ ڈالرزمیں فروخت ہوئی تھی۔