بکری پولیس کار میں داخل ہو کر کاغذات چبا گئی، ویڈیو وائرل

Published On 08 September,2020 04:25 pm

جارجیا: (دنیا نیوز) جارجیا میں بے خوف بکری پولیس کار میں داخل ہو کر اہم کاغذات چبا گئی ۔اہلکار نے بڑی مشکل سے اسے باہر نکالا۔ اس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مشرقی یورپ کے ملک جارجیا کی کاؤنٹی ڈاؤگ لاس میں پولیس اہلکار کو دلچسپ امتحان کا سامنا کرنا پڑا بھوک مٹانے کے لیے بکری پولیس کار میں داخل ہو گئی اور اہم سرکاری کاغذات چبا ڈالے ۔

اہلکار نے بڑی مشکل سے اس سے جان چھڑائی ،آفیسر گاڑی کا دروازہ کھلا چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ اہم سرکاری کاغذات چبا ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔