امریکی شہری نے الٹی اور پچھلی طرف چلنے والی گاڑی بنا لی

Published On 11 September,2020 10:50 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) برکلے کے رہائشی ناؤمین نے 1985 کی ایک پرانی وین خریدی تھی اور اب اسے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جس کے بعد وہ گاڑی دونوں اطراف یعنی الٹ اور پلٹ کر چلنے کے قابل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ناؤمین نے چلتی ہوئی وین کو الٹا کیا یعنی اس کا اوپری حصہ نیچے اور ٹائر والا حصہ ہوا میں آسمان کی سمت ہو گیا، جس کے بعد اس نے گاڑی کے چھت میں چھوٹے چھوٹے پہیے فٹ کئے اور اس کو چلانے کیلئے گاڑی کے پچھلے حصے میں ڈرائیونگ سیٹ بنائی، اس گاڑی کے اگلے اور پچھلے دونوں حصوں کو ہی فرنٹ کہا جا سکتا ہے۔

 ناؤمین نے گاڑی میں ایک اور تبدیلی کی ہے کہ اس میں داخل ہونے کیلئے دروازے بھی ایسے لگائے ہیں جو گاڑی کے الٹے ہونے کے بعد بھی آسانی سے استعمال کئے جا سکتے ہیں، عام گاڑی اگر الٹ جائے تو اس کے دروازے باہر نکلنے کیلئے رکاوٹ بن جاتے ہیں لیکن اس گاڑی میں سوار افراد کو ایسی کوئی مشکل درپیش نہیں ہو گی۔
 

Advertisement