قاہرہ: (روزنامہ دنیا) ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے مصری شہری کے معدے سے نوٹوں کے بنڈل نکال لئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شخص کو معدے میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کا ایکسرے کیا تو حیران رہ گئے کیونکہ مریض کے معدے میں ہزاروں مصری پاؤنڈ بنڈل کی صورت میں موجود تھے۔
مریض نے ڈاکٹروں کے سوال کرنے پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس نے نوٹوں کے بنڈل وقفے وقفے سے نگل لئے تھے۔ ڈاکٹرز نے مریض کی حالت دیکھ کر فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا کیونکہ نوٹوں نے نظام ہضم کو بے حد متاثر کر دیا تھا۔