کورونا سے بچاؤ، 15 لاکھ روپے کی لاگت سے ماسک تیار

Published On 26 November,2020 08:45 am

ٹوکیو: (روزنامہ دناe) جاپان کی ایک کمپنی نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بہت ہی خاص قسم کا ماسک تیار کیا ہے جس کی قیمت10لاکھ ین ( 15 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے ) مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاتھ سے بنائے گئے ماسک میں 0.7قیراط ہیرے کے علاوہ 330 سچے موتی اور مہنگے کرسٹل کے 300 سے زائد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لگائے گئے ہیں۔ اسی کمپنی کے بنائے ہوئے 200 اقسام کے مہنگے ماسک بھی فروخت کیلئے مارکیٹ میں موجود ہیں، جن کی کم از کم قیمت 500 ین سے شروع ہوتی ہے۔

مذکورہ ماسک دکانوں کے علاوہ ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے، مہنگا ماسک بنانے کا مقصد ایسے لوگوں کو ماسک کی ضرورت کو پورا کرنا ہے جو خوبصورت اور نفیس لباس کو ترجیح دیتے ہیں۔ فیشن سے منسلک انڈسٹری میں اس طرح کے منفردماسک کی ضرورت زیادہ محسوس کی جاتی ہے جہاں ماڈلز یا فیشن ڈیزائنرز کو سٹیج پر آنے کیلئے اعلی معیار کے ملبوسات زیب تن کرنا مجبوری ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ مہنگاترین ماسک نہیں ،مہنگے ترین ماسک کی قیمت 15لاکھ امریکی ڈالر ( 24 کروڑ پاکستانی روپے )ہے ۔