لاہور:(روزنامہ دنیا) کورونا وائرس اور اس سے پھیلنے والی تباہی نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو افسردہ کیا وہیں کئی لوگوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو ڈھونڈ نکالنے کا بہترین موقع بھی فراہم کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انا چوجنیکا کی ہی مثال لے لیں جنہوں نے کیلے کے چھلکے پر بہترین آرٹ ورک کی تخلیق سے دنیا بھر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ کینوس اور کاغذ کے بجائے انا چوجنیکا کیلے اور اس کے چھلکے کا استعمال کرتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے مختصر اوزاروں کی مدد سے حیرت انگیز آرٹ ورک ترتیب دیتی ہیں۔
Listen
— Anna Chojnicka (@Anna_Choj) December 17, 2020
to the rhythm
of the rain.#BananaOfTheDay#BananaArt #BananaBruiser pic.twitter.com/egXV9DHRqZ
سوشل میڈیا پر انا چوجنیکا کے ایک دو کے بجائے متعدد آرٹ ورک موجود ہیں۔ویڈیو میں بھی انا چوجنیکا کو کیلے کے چھلکوں پر ناقابل یقین آرٹ ورک ترتیب دیتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
Amazing banana art by @Anna_Choj made by poking and bruising the skin, no ink is used pic.twitter.com/YMNkxtZ9er
— Meredith Frost (@MeredithFrost) December 19, 2020