مصری ملکہ کا نایاب مجسمہ جو شہد کی مکھیوں نے بنایا

Published On 15 January,2021 11:26 am

سلوواکیہ:(روزنامہ دنیا) مصر کی معروف ملکہ نفرتیتی کے یو ں تو بہت سے مجسمے ہیں مگر ان میں ایک مجسمہ اس لئے بہت انوکھا اور قیمتی ہے کیونکہ اسے شہد کی مکھیوں نے بنایا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق قدیم مصری تہذیب میں فرعون کی ملکہ نفرتیتی اپنی خوبصورتی کے سبب آج تک مشہور ہے،اس کا ایک نایاب مجسمہ بنوایا گیا ہے جس کی قیمت 70 لاکھ روپے یعنی لگ بھگ 46 ہزار 200 ڈالر کے برابر ہے،لیکن یہ عام شاہکار نہیں کیونکہ اسے دوسال کی مدت میں 60 ہزار مکھیوں نے بنایا ہے ۔ اسے سلوواکیہ کے نوجوان فنکار ٹامس لبرٹنی کی زیر نگرانی شہد کے چھتے کی موم سے تیار کیاگیا ہے ۔

قریب سے دیکھنے پر اس میں چھ جہتی خانے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن مکھیوں کو نہیں معلوم تھا کہ وہ اپنا چھتہ نہیں بلکہ چھتے کے خام مال سے ایک مجسمہ کاڑھ رہی ہیں۔ٹامس نے مجسمے کو ‘ہمیشگی’ اٹرنیٹی کا نام دیا ہے جو مکمل طور پر مکھیوں نے تعمیر کیا ہے ۔پہلے انہوں نے لوہے کے تاروں سے ملکہ نفرتیتی کا ایک تھری ڈی خاکہ تیارکیا اور اس ڈھانچے پر کسی طرح مکھیوں کو راغب کیا۔ مکھیاں اپنی سمجھ کے تحت چھتہ بناتی رہیں جو دھیرے دھیرے ایک مجسمے کی شکل میں ڈھل گیا۔