سوات: (دنیا نیوز) نجیگرام بریکوٹ میں دو ہزار سال پرانے آثار دریافت جس کے بعد ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی شروع کر دی، نئے ملنے والے آثار اصل حالت میں موجود ہیں، سیاح دور دور سے آثار دیکھنے کیلئے پہنچ گئے۔
سوات کے علاقہ نجیگرام میں دو ہزاروں سال پرانے آثار ملے ہیں، ان تاریخی آثار کو دیکھنے کیلئے دوردور سے تاریخ کے طالب العلم اور سیاح آتے ہیں۔ نئے ملنے والے ان آثار میں بدھ مت دور کے اسٹوپا، اسمبلی ہال، ویہاڑا اور دیگر تاریخ آثارشامل ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق سوات کے علاقے میں ملنے والے یہ آثار سب سے اہم اور منفرد اہمیت کے حامل ہیں جو آج بھی ہزاروں سال گزرنے کے باوجود اصل حالت میں موجود ہیں۔