لندن: (روزنامہ دنیا) دنیا کا مہنگا ترین زہر اب گیلن کی شکل میں 5 ارب 85 کروڑ روپے میں دستیاب ہے۔
یہ زہر ایک خاص قسم کے بچھو کا ہے۔ بچھو کا زہر سائنسی تحقیق، تجربہ گاہوں اور ادویہ سازی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس خاص بچھو کے ایک گیلن (پونے 4 لیٹر) کی قیمت 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے یعنی پاکستانی روپوں میں 5 ارب 85 کروڑ روپے تک ہے۔
دنیا میں ایک بچھو پایا جاتا ہے جسے ڈیتھ سٹاکر بچھو کہا جاتا ہے۔ اس کا زہر دنیا کا مہنگا ترین مائع ہے اور اس کا زہر انتہائی مہلک بھی ہے ۔ اس بچھو کا کاٹا مکھی کے ڈنک سے 100 گنا تکلیف دہ ہوتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو فوری طور پر مار ڈالتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق ڈیٹھ سٹاکر کا زہر کئی طرح کے پیچیدہ کیمیکل سے مل کر بنا ہوتا ہے اور اسی بنا پر دنیا بھر کے ماہرین اس کے زہر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔