مداحوں کی بشریٰ انصاری کو دوبارہ بھارت آنے کی پیشکش

Published On 12 January,2021 09:42 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بھارتی شہر جے پور میں موجود اپنی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے ہمرہ اُن کی بہن اسما عباس کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں کیپشن دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ‘وہ اس تصویر میں ایک بھارت کے یادگار دورے کے دوران بھارتی شہر جے پور میں موجود راجا کے محل میں ہیں۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر اُن کے بھارتی مداحوں کی جانب سے کمنٹ باکس میں دوبارہ بھارت آنے کی پیشکش کی جا رہی ہیں۔
 

Advertisement