لاہور: (روزنامہ دنیا) ایک سپر سٹور میں ایک خاتون کی نامناسب حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کی سزا دی جانی چاہئے۔
ویڈیو میں ایک خاتون موجود ہیں جو ایک سپر مارکیٹ میں خریداری کرنے آئی ہیں۔ خریداری کرتے ہوئے انہیں فریج میں آئسکریم نظر آتی ہے تو اسے کھول کر ایک پیکٹ نکال لیتی ہیں۔ اگلے ہی لمحے وہ پیکٹ کھول کر اسے زبان سے چکھتی ہیں اور اس کے بعد اس کی پیکنگ بند کر کے واپس فریج میں رکھ دیتی ہیں۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ کورونا میں یہ ایسا خطرہ ہے جس کا کسی کو علم نہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اب سپر سٹور کی اشیا ان کیلئے ناقابل بھروسہ ہوگئیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ان خاتون کو تلاش کر کے انہیں سخت سزا دی جائے۔