لندن:(روزنامہ دنیا) برطانیہ میں قائم ایک ریستوان نے سموسوں کو خلا میں بھیجنے کی کوشش کی جو فنی خرابی کے سبب ناکام ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ریستوران مالک نے موسمیاتی غبارے کا انتظام کیا جس کے ذریعے سموسے خلا کی طرف روانہ کئے گئے ۔ ریستوران مالک نیراج گیدر کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا محض تفریح کیلئے کیا کیوں کہ ہم خوشیاں بکھیرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اس کوشش پر لوگ بہت ہنسے اور ہمارا مقصد بھی یہی تھا۔
نیراج گیدر نے سموسوں کو خلا میں بھیجنے کیلئے موسمیاتی غبارے میں گو پرو کیمرہ نصب کیا اور جی پی ایس ٹریکر بھی لگایا تاکہ اس کا اندازہ لگایا جا سکے کہ ہمارا سموسہ کہاں تک پہنچا لیکن غبارے کے لائچ ہونے کے بعد اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔اڑان کے اگلے دن غبارہ یورپی ملک فرانس میں گرگیا لیکن اس میں سموسے کا کوئی نام ونشان نہ تھا ۔