برازیلیا:(روزنامہ دنیا) برازیل میں ایمازون کے گھنے جنگل میں جنوری میں گرنے والے طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ نکل آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پائلٹ انٹونیو سینا نے گرنے والے سیسنا طیارے سے چھلانگ لگادی تھی، پائلٹ نے بتایا کہ وہ پودوں اور پرندوں کے انڈے کھانے سے زندہ رہنے میں کامیاب رہا ۔حکام نے ایک ہفتہ قبل جہاز کا ملبہ تلاش کر لیاتھا ۔