کیو:(روزنامہ دنیا) یوکرائن میں شادی شدہ جوڑے نے ایک دوسرے کے ہاتھو ں کوایک ہتھکڑی سے باندھ لیا تاکہ آئے روز کے جھگڑوں اور بریک اپ سے بچ سکیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں 33 سالہ کار سیلزمین ایلگزینڈر اور 28 سالہ بیوٹیشن وکٹوریا میاں بیوی ہیں اور جھگڑے معمول کی بات ہیں یہاں تک کہ صرف ایک ہفتے میں نو بار دونوں ایک دوسرے کو بریک اپ کی دھمکیاں دیتے ہیں اور گھر سے نکل جاتے ہیں ۔
عادت سے مجبور وکٹوریا نے ایک مرتبہ پھر بریک اپ کی دھمکی دی تو ایلگزینڈر سے رہا نہ گیا اور اس نے ہتھکڑی کی مدد سے وکٹوریا کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ سے جکڑ لیا،دونوں کا ارادہ ہے کہ وہ 3 ماہ اسی طرح رہیں گے، وہ گھر کا کام کاج بھی ایسے ہی کرتے ہیں، سیرو تفریح اور شاپنگ بھی اسی طرح کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسائل کو نئے طریقے سے حل کرنا سیکھ لیا ہے۔