ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان سے ایک انوکھی خبر سامنے آئی ہے جہاں پر ایک شوہر اپنی بیوی کو 10 سال سے تلاش کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی شہری یوزو کو 2011 میں اہلیہ یوکو کے غائب ہونے کے وقت ان کا کا آخری پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں؟ میں گھر جانا چاہتی ہوں۔
جاپانی شہری کے مطابق وہ تب سے اہلیہ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور جب تک جاری رکھنا چاہتے ہیں تب تک ان کی اہلیہ مل نہیں جاتی یا پھر ان کی سانسیں بند نہیں ہوجاتیں۔
یوزو کا کہنا تھا کہ انہوں نے آغاز میں اپنی اہلیہ کی تلاش اس بینک سے شروع کی جہاں انہیں آخری بار دیکھا گیا تھا اس کے بعد وہ ان کی تلاش کے لیے جنگلات اور پہاڑوں تک گئے۔
جاپانی شہری کے مطابق اہلیہ کے لاپتا ہونے کے 2 سال بعد انہوں نے غوطہ خوری کی تربیت حاصل کی اور اہلیہ کو سمندر میں تلاش کرنا شروع کیا اور وہ گزشتہ ساڑھے 7 سالوں سے ہر ہفتے غوطہ خوری کرکے اہلیہ کو تلاش کرتے ہیں۔
یوزو کی انسٹرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اہلیہ کی سمندر میں کی جانے والی تلاش کا ریکارڈ رکھے ہوئے ہیں کہ وہ سمندر کے کن حصوں میں اہلیہ کو تلاش کرچکے ہیں اور کتنی گہرائی تک تلاش کا عمل مکمل کرچکے ہیں لیکن انہیں اب تک کوئی سراغ نہیں ملا۔