بیجنگ:(روزنامہ دنیا) فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کا یہ پل تو ذہن گھما دینے والا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلائی اوور کا ڈیزائن ہی اتنا منفرد ہے کہ اس کی تصاویر نے دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا۔اس رولر کوسٹر جیسے فلائی اوور کو شمال مغربی چین کے صوبے شنسی کے شہر تاییوان کے قریب تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر کیا گیا تھا۔یہ 3 منزلوں پر پھیلا فلائی اوور برج ہے ۔
اس پل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اوپر چڑھتے یا نیچے اترتے وقت گاڑیوں کی رفتار خودکار طور پر کم ہوجائے مگر رولر کوسٹر ڈیزائن ڈرائیونگ کے امتحان سے کم نہیں۔یہ پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ 3 ہزار ورکرز نے محض 5 ماہ کے اندر اس انوکھے فلائی اوور کو تعمیر کردیا تھا۔