اولمپیا: (نیٹ نیوز) یونان میں پیتل سے بنا ہوا ایک بیل کا 3 ہزار سال پرانا چھوٹا مجسمہ برآمد ہوا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مجسمہ یونان کے شہر اولمپیا میں اٹالی اور زیوس کے مقبروں میں محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کو کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔
ماہرین آثار قدیمہ کھدائی کر رہے تھے کہ اس دوران تیز بارش شروع ہو گئی اور جمع کی گئی مٹی پانی میں بہنے لگی، اس مٹی کے ڈھیر سے پیتل سے بنا ہوا ایک بیل کا چھوٹا مجسمہ برآمد ہوا۔
اس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 3 ہزار سال پرانا ہے۔ مجسمے کو مزید جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مکمل جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔