نوجوان کا دھڑ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے، ویڈیو وائرل

Published On 25 March,2021 01:13 pm

واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکا میں ایسا نوجوان منظر عام پر آیا ہے جس کے کاندھے کی ہڈیاں قدرتی طور پر موجود نہیں ہیں تاہم وہ اس بیماری سے پریشانی کی بجائے لطف اٹھانے میں مصروف ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والا نوجوان کوری بینٹ منفرد جسمانی لچک کی قوت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنا رہا ہے ۔ نوجوان نے کاندھے کے ذریعے تالیاں بجا کر بھی ہزاروں صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاندھوں پر ہڈیاں نہ ہونا ایک قدرتی بیماری ہے ، اس رجحان کے باعث متاثرہ شخص کا قد بھی رک سکتا ہے جبکہ مسوڑوں پر اضافی دانت بھی نکل آتے ہیں۔

کوری بینٹ اس مرض کے حوالے سے ویڈیوز بنا کر لوگوں میں آگاہی پھیلا رہا ہے کہ ہم بھی دوسرے عام لوگوں کی طرح مختلف کام کرسکتے ہیں، کلیڈو کرینیل ڈائی پلیسیا بیماری کے باعث کسی قسم کی پریشانی پیش نہیں آتی۔

Advertisement