چوری شدہ ایک ہزارسال قدیم نوادرات کی تھائی لینڈ واپسی

Published On 31 May,2021 09:37 am

ہنوئی: (روزنامہ دنیا) ویتنام جنگ کے زمانے میں ریگی پتھر سے بنے انسانی ہنر کے دو نمونے جو تھائی لینڈ سے چوری ہو گئے تھے جو اب امریکی شہر سان فرانسسکو کے میوزیم سے واپس تھائی لینڈ پہنچ گئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چٹانی پتھر سے بنے ہندو دیوتاؤں اندرا اور یاما کی اشکال کی نقاشی کے ساتھ تیار کردہ شاندار صناعی نمونے کبھی تھائی لینڈ کے مندر کی زینت ہوتے تھے تاہم چوری ہونے کے بعد گزشتہ کئی دہائیوں سے سان فرانسسکو کے ایشیائی آرٹ کے میوزیم میں شائقین کی دلچسپی کا مرکز رہے۔

فنی شاہکاروں کے دوبارہ تھائی لینڈ پہنچنے پر ان کی بنکاک کے نیشنل میوزیم میں 3ماہ کیلئے نمائش کی جارہی ہے ۔
 

Advertisement