میڈرڈ: (ویب ڈیسک) والدین سے جھگڑے کے بعد اکثر نوجوان خفگی کا اظہار مختلف طریقوں سے کیا کرتے ہیں لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ نوجوان نے مباحثے کے بعد گھر میں ہی غار بنا ڈالی تاکہ وہ اس میں سکون سے رہ سکے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 6 سال قبل والدین سے جھگڑے کے بعد اپنے ہی گھر کے پچھلے حصے میں غار کی کھدائی شروع کی تھی جس کے بعد وہ اب غار بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
20 سالہ اینڈریس نے 6 سال قبل گھر کے عقبی حصے میں غار کھودنے کا منصوبہ اس وقت بنایا جب والدین نے انہیں ٹریک سوٹ کے ساتھ گاؤں جانے کی اجازت نہ دی، چنانچہ اینڈرس نے فیصلہ کیا کہ وہ گھر پر ہی رہے گا اور گھر کے عقبی حصے ایک سوراخ کی کھدائی کرے گا۔
LA CUEVA , el hilo de cómo un chaval de 14 años empezó una cueva.
— Kokomo (@andresiko_16) April 26, 2021
1. 9 marzo 2015; tras una pataleta de prepuber, me puse a darle picazos al bancal, no manejaba yo muy bien las emociones xd pic.twitter.com/U1VyVwjoFu
2. 2018, conocí a Andreu, le comenté lo que quería hacer en el agujero y no tardó en venir todas las tardes con su motopico.
— Kokomo (@andresiko_16) April 26, 2021
(Mi cuerpo, con barriguilla y menos músculo que el tobillo de un gorrión) pic.twitter.com/LDUUfJRL3A
بغیر سوچے سمجھے کھدائی کے عمل میں اینڈریس کو مزہ دینے لگا ، اور انہوں نے ہر روز سکول سے آنے کے بعد کھدائی کرنا شروع کردی، شوق بڑھتا گیا اور اینڈرس نے دوست کو بھی اس منصوبے میں شامل کرلیا۔
3. 2018/19. La cosa de repente ya es seria, es que quepo jjajajajsjsha, ahí ya me puse a pensar en cuestiones más técnicas.
— Kokomo (@andresiko_16) April 26, 2021
Cambio físico brutal, chavales, menos gym y más cuevas. pic.twitter.com/2314jmthnG
— Kokomo (@andresiko_16) April 26, 2021
5. 2019. Primera habitación a la derecha, una buena bóveda de 2m y apañao pic.twitter.com/ap7PexChsQ
— Kokomo (@andresiko_16) April 26, 2021
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران اینڈرس کا کہنا تھا کہ میرے والدین کی خواہش تھی کہ میں گاؤں کپڑے پہن کر جاؤں لیکن میں ٹریک سوٹ پہن کر گاؤں جانا چاہتا تھا، انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں اس طرح کے لباس میں گاؤں نہیں جاسکتا لہٰذا میں نے فیصلہ کیاکہ میں گھر پر رہ کر ہی انجوائے کروں گا۔
6. Ya me pongo serio y empiezo a empedrar y adobar paredes. Muy pringoso pero divertido, como follar. pic.twitter.com/APT5Zty539
— Kokomo (@andresiko_16) April 26, 2021
Recorrido en video!! pic.twitter.com/cV0pxeUzfh
— Kokomo (@andresiko_16) April 26, 2021
اینڈرس کے مطابق غار کی کھدائی کے لیے اس اور اس کے دوست نے روزانہ 14 گھنٹے کام کیااور اس کام پر 50 یورو ( 60ڈالر ) لاگت آئی۔ اینڈرس کے تیار کردہ غار میں موبائل فون کے لیے وائی فائی سسٹم، موبائل فون ، بجلی اور یہاں تک کہ ہیٹنگ سسٹم بھی موجود ہے۔ اگرچہ اینڈرس غار کی تکمیل کے بعد اپنا سارا وقت غار میں نہیں گزارتے لیکن وہ اچھا خاصا وقت غار میں گزارتے ہیں۔