گتے کی کار کی انوکھی قیمت، سننے والے بھی حیران رہ گئے

Published On 27 May,2021 10:39 am

ویلنگٹن:(روزنامہ دنیا)نیوزی لینڈ کے ایک یو ٹیوبر کی جانب سے گتے کی مدد سے بنایا گیا ریسنگ کار لیمبرگنی کا ماڈل 15لاکھ روپے میں فروخت ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے اس کارنامے کی اتنی قیمت ملنے پر نوجوان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ یوٹیوبر ڈیوڈ جونز نے گتے سے بنائی گئی لیمبرگنی ایک چیریٹی ایونٹ میں 10ہزار سے زائد ڈالر میں فروخت کی اور یہ پیسہ ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کر دیا ہے ۔ڈیوڈ نے بہت خوبصورتی سے گتے کو تراش کر گاڑی کا ماڈل بنایا ہے جو اصل کار سے تھوڑا بڑا ہے ۔

ڈیوڈ نے بتایا کہ انہیں گاڑی کا ماڈل بنانے کا خیال اس وقت آیا جب انہیں امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لیمبرگنی چلانے کا اتفاق ہوا۔رپورٹ کے مطابق نوجوان یوٹیوبر نے کار کو کارڈبورگنی کا نام دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا ماڈل بنانے میں انہیں دو ہفتوں سے زائد کا وقت لگا۔ڈیوڈ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ یہ صرف 50ڈالر میں فروخت ہوگی۔
 

Advertisement