مردہ کیڑوں کی بو سے مددگار مکھیاں بلانے والا انوکھا پودا

Published On 25 May,2021 08:34 am

یونان:(روزنامہ دنیا) ہم جانتے ہیں کہ بعض پودے خطرات کے وقت خاص بو خارج کرتے ہیں جو دشمن کیڑوں کا بھگانے یا راغب کرنے میں مدد دیتی ہیں،اب ایسا ہی ایک پودا دریافت ہوا ہے جو مردہ بھنوروں کی بو خارج کرکے اپنے لیے مددگار مکھیوں کو بلاتا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنگ برنگے پھولوں والا یہ پودا زمین سے لگ کر اگتا ہے اور اس پر سوکھے پتے پڑے رہتے ہیں۔یہ اپنی بو سے کوڑے کرکٹ یا غلاظت پر راغب ہونے والی مکھیوں کو متوجہ کرکے اپنے زردانے دوردراز پودوں تک منتقل کرتا رہتا ہے۔

اگرچہ سائنسدان اس کی بو سے تو واقف تھے لیکن اب جرمنی اور آسٹریا کے ماہرین نے اس میں ایک اور حیرت انگیز بات دریافت کی ہے ۔ماہرین نے بو پیدا کرنے والا ایک سالمہ دریافت کیا ہے جو دیگر پودوں میں نہیں ملتا۔ تاہم دوسرا خیال یہ بھی ہے کہ یہ پودا اور اس کے پھول مکھیوں کو قریبی خوراک کے ذخائر کی نشاندہی میں بھی مدد کرتے ہیں۔
 

Advertisement