صرف 6 گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا نیا ریکارڈ

Published On 21 May,2021 08:59 am

لندن:(روزنامہ دناٹ) رولرکوسٹر پر ایک مرتبہ بیٹھنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن اب ایک غیرمعمولی اعصاب کے شخص نے چھ گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سین ایونز نے ایلٹن ٹاورز پر واقع مشہور اور خطرناک رولرکوسٹر پر بیٹھ کر لوگوں سے داد وصول کرتے ہوئے نیا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں چکر آنے کی عام شکایت ہے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا چیلنج مکمل کیا۔سین ایونز کو مہم جوئی کا بڑا شوق ہے اور انہوں نے دنیا کے ایسے رولر کوسٹر کا انتخاب کیا جہاں بیٹھے والوں پر عام ثقل کے مقابلے ساڑھے تین گنا زائد کششِ ثقل کا سامنا ہوتا ہے ۔

اس رولرکوسٹرکا نام نیمیسِس ہے جو سٹریڈفورشائربرطانیہ کے مشہور تھیم پارک ایلٹن ٹاورز میں واقع ہے ۔ وی لاگرسین کہتے ہیں کہ وہ نیاریکارڈ بنانے کیلئے پرامید تھے ،غنودگی اور چکر کے باوجود سین نے یہ چیلنج قبول کیا۔