پہاڑ سے بادلوں پر چھلانگ کیسے لگائی گئی، ویڈیو وائرل

Published On 22 May,2021 10:07 am

برلن: (روزنامہ دنیا) بعض اوقات نظر کا دھوکا انسان کے دماغ کو بھک سے اڑا دیتا ہے، نظر آنے والی چیز حقیقت میں ایسی ہوتی ہے جسے جان کر آدمی ششدر رہ جاتا ہے۔

یہ ویڈیو ریڈٹ پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص پہاڑ کی چوٹی سے چھلانگ لگا رہا ہے، چوٹی سے نیچے بادلوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مذکورہ شخص آسمان میں چھلانگ لگا رہا ہے لیکن آخر میں غور کرنے پر ثابت ہوا کہ ویڈیو معکوس نہیں، بلکہ مذکورہ شخص پانی میں چھلانگ لگا رہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کو اس ویڈیو نے بہت کنفیوژ کیا، کچھ لوگوں نے تو اسے ویڈیو گیم سمجھا، تاہم اب یہ معلوم ہو چکا ہے کہ یہ جرمنی کے علاقے آسٹلگاؤ میں واقع جھیل الپسی پر بنائی گئی ہے، جس کا پانی بالکل ٹھہرا ہوا اور نہایت شفاف ہے، جس کی وجہ سے اس میں بادلوں کا عکس نظر آ رہا ہے، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ مذکورہ شخص نے بادلوں میں چھلانگ لگائی۔
 

Advertisement