کوئٹہ کے کوہ چلتن میں ایرانی نسل کے چیتے کا جوڑا دریافت

Published On 20 May,2021 12:50 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے کوہ چلتن میں پرشئین لیپرڈ نسل کے چیتے کا جوڑا دریافت ہوا ہے، پاکستان میں 8 سال بعد اس نسل کے چیتوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے جنوب مغرب میں کوہ چلتن میں تیندوے کا ایک ایسا جوڑا پایا گیا ہے جس کی نسل خطرناک حد تک معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔

چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات شریف الدین بلوچ کے مطابق کوہ چلتن میں پائے گئے چیتوں کو پرشیئن لیپرڈ کہا جاتا ہے جن کا مسکن ایران، وسطی ایشیا اور بلوچستان سے سندھ تک کے علاقے ہیں جو صحراﺅں کی بجائے دشوار گزار گھاٹیوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

چیف کنزرویٹر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 12-2011 میں مکران کے علاقے کلگ میں اور 2013 میں سکھر کے قریب ایک چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی۔