ڈاونچی کا سادہ خاکہ 16 ملین ڈالر میں فروخت ہو سکتا ہے

Published On 19 May,2021 11:00 am

نیویارک:(روزنامہ دنیا) ایک گلابی مائل کاغذ پر سادہ خاکہ نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے جو 16 ملین ڈالر یا اس سے زائد رقم میں فروخت ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتہائی قیمتی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسے عظیم مصور اور موجد ، لیونارڈو ڈاونچی نے بنایا ہے ۔اسے کرسٹیس نامی نیلام گھر میں پیش کیا جائے گا اور یہ ڈاونسی کے ان آٹھ شاہکار میں سے ایک ہے جو اب بھی ذاتی ملکیت میں موجود ہیں۔ گلابی مائل پیلے کاغذ پر اسے سِلور پوائنٹ طریقے سے بنایا گیا ہے۔

یہ طریقہ لیونارڈو ڈاونچی نے اپنے استاد اینڈریا ڈیل ویروشیو سے سیکھا تھا۔ اس میں کیمیائی عمل سے گزارے گئے کاغذ پر چاندی کے تار اور سلاخیں بھی گزاری جاتی ہیں۔ توقع ہے کہ یہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر یعنی ڈھائی ارب روپے میں فروخت ہوسکے گی۔دلچسپ بات ہے کہ 1860 میں یہ شاہکار ڈھائی پونڈ میں فروخت ہوا تھا ۔ اس پینٹنگ کا نام ‘ریچھ کا سر’ ہے ۔
 

Advertisement