لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے فارم ہاؤس میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش پرلوگ حیران ہیں۔ اس بچھڑے کی تین آنکھیں ہیں۔ تیسری آنکھ اس کے ماتھے پر ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک ویٹرنری ڈاکٹر مالان ھیوز نے بتایا کہ انہوں نے ایک سال کے دوران تین ہزار بچھڑوں کو دیکھا یا انہیں طبی امداد فراہم کی ہے مگرایسا عجیب الخلقت بچھڑا کہیں نظر نہیں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچھڑے کی تین آنکھیں ہیں۔ تیسری آنکھ اس کی پیشانی پر ہے۔ یہ واقع گوینیڈ کے مقام پر واقع جیک جونز فارم میں پیش آیا ہے۔ ویٹرنری ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کسی جانور کی اس طرح پیدائش جس میں کوئی جسمانی عضو اضافی ہو ایک بیماری کا نتیجہ ہے۔
بچھڑے کی بہ ظاہر تینوں آنکھیں صحیح اور سلامت معلوم ہوتی ہیں مگر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا بچھڑا تیسری آنکھ سے دیکھ بھی سکتا ہے یا نہیں۔