لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اسلام آباد کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکثر صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرتے ہیں، جن کی تصاویر بھی وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہیں۔
کچھ دن قبل انہوں نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے وہاں پر پھیلی گندگی اور پلاسٹک بیگز اکھٹے کر کے تصاویر شئیر کی تھیں اور گندگی نہ پھیلانے کی گزارش کی تھی۔
Another #FridayMorningWalk, another two bags of litter. Safaai nisf imaan hai cc @dcislamabad @hamzashafqaat @CleanGreenPK pic.twitter.com/JknF3go0Hy
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) May 7, 2021
کرسچن ٹرنر کی ایک اور ٹویٹ بھی اس وقت موضوع بحث ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنی صبح کی چہل قدمی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں ہائی کمشنر اپنے دونوں ہاتھوں میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک سے بھرے دو بڑے بیگز اٹھائے کھڑے ہیں۔ یہ کوڑا دراصل انہوں نے صبح کی چہل قدی کے دوران جمع کیا تھا۔
کرسچن ٹرنر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔