نابینا افرادکو رکاوٹوں سے بچانے کیلئے سمارٹ شوز تیار

Published On 17 May,2021 08:50 am

ویانا: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے اندھے اور جزوی طور پر نابینا افراد کیلئے سمارٹ جوتے تیار کرلئے ہیں جو ان کو راستوں میں آنے والی متعدد رکاوٹوں سے بچانے میں مدد دیں گے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک جوتے کی قیمت 2 ہزار 700پاؤنڈ ہے ۔ان جوتوں کو اننو میک کہا جاتا ہے ،جن میں کچھ مخصوص جدید آلات نصب کئے گئے ہیں اور اس میں یو ایس بی چارجز بھی شامل ہیں۔ہر جوتے کے سامنے الٹراسونک سینسر لگے ہیں جو راستے میں رکاوٹوں کے قریب آنے پر اطلاع دیتے ہیں۔

یہ جوتے پہن کر چلنے والا فرد جیسے جیسے کسی رکاوٹ کے قریب ہورہا ہوتا ہے ، جوتے کی وائبریشن میں تیزی آتی جاتی ہے ۔
 

Advertisement