میکسیکو: آٹھ سال قبل دریافت ہونے والے ڈائنو سار کے فوسلز پر تحقیق مکمل

Published On 16 May,2021 08:29 am

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے آٹھ سال قبل دریافت ہونے والے ڈائنو سار کے فوسلز پر تحقیق مکمل کر لی۔

ماہرین کے مطابق یہ فوسلز سات کروڑ سال پرانے دریافت ہونے والے ڈائنو سارز کی نئی قسم کے ہیں جنہیں ٹیلاٹولوفس کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈائنو سار کی لمبائی چار اعشاریہ تین فٹ کے قریب ہے اور ان کی جلد رنگین رہی ہو گی۔