شمسی توانائی سے چلنے والا انقلابی ریفریجریٹر بنا لیا گیا

Published On 13 May,2021 08:31 am

نیویارک:(روزنامہ دنیا) شمسی توانائی سے چلنے والا ایک انقلابی ریفریجریٹر بنایا گیا ہے جو انٹرنیٹ کراؤڈ فنڈنگ پر سرِ فہرست ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ریفریجریٹر میں دو خانے بنے ہیں جو منفی چار درجے سینٹی گریڈ تک کی گہری ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔ اپنے خواص کی بنا پر یہ مکمل طور پر آؤٹ ڈور فریج ہے جسے لے کر کہیں بھی جایا جاسکتا ہے ۔45 لیٹر گنجائش والا یہ موبائل فریج منفی 20 تک بھی ٹھنڈک پیدا کرسکتا ہے لیکن کسی برف کے بغیر کیونکہ اس کی طاقتور بیٹری ایئرکنڈیشننگ نظام پر کام کرتی ہے ۔

اس میں بوتل کھولنے کا اوپنر، اٹھانے کی سٹریپس، اندرونی روشنی، 12 وولٹ کا بیک اپ پاور اور ٹھنڈک کے دو اہم خانے بنائے گئے ہیں۔ ایک جانب فریج ہے اور دوسری جانب فریزر ہے ۔اس ایجاد کی تعارفی قیمت 1150 ڈالر رکھی گئی ہے جس کی فروخت اس سال جولائی سے شروع ہوگی۔
 

Advertisement