کسان کی غلطی سے فرانس اور بیلجیئم کی سرحدیں تبدیل

Published On 07 May,2021 08:56 am

برسلز: (روزنامہ دنیا) بیلجین کسان نے غیرارادی طور پر فرانس اور بیلجیئم کی سرحد تبدیل کرکے بیلجیئم کا رقبہ سات فٹ بڑھا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرحدوں کا تعین تو حکومتی سربراہان مشترکہ طور پر طویل بات چیت کے بعد کرتے ہیں لیکن حیران کن طور پر بیلجیئم میں ایک کسان نے دو ممالک کی سرحدیں بدل کر ناممکن کو ممکن کردیا ہے ۔ بیلجیئم کے گاؤں ارکیولینز کے کسان کے ٹریکٹر کی راہ میں سرحد کا سنگ میل رکاوٹ بن رہا تھا جسے کسان نے ٹریکٹر کی مدد سے دوسری جگہ منتقل کردیا،سنگ میل کی دوسری جگہ منتقلی سے بیلجیئم کے رقبے میں ساڑھے 7 فٹ اضافہ ہوگیا تاحال سرحد کی نئی حد بندی نہیں کی گئی ہے۔

بیلجیئم حکومت کی جانب سے نامعلوم کسان کو سنگ میل واپس لانے کی ہدایت کی جائیگی اور اگر اس نے عمل نہ کیا تو دونوں ممالک کے سرحدی کمیشن کا دوسرا اجلاس جلد ہی منعقد ہوگا تاکہ سرحد کو بحال کرنے کا منصوبہ بنایا جاسکے ۔