لکھنو: (دنیا مانیٹرنگ) بھارت کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکامی پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔
مقامی پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے۔ دلہن جسے دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا۔ اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔
ناکامی پر دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی۔ دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر وہ انکار پر قائم رہی جس پر دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔