واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک خاتون اپنے گھر کو آگ لگانے کے بعد باغیچے میں کرسی پر بیٹھ پر اطمینان سے گھر جلنے کا تماشا دیکھنے لگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی سیسل کاؤنٹی میں 47 سالہ گیل مٹ ویلی نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی اور پھر لان میں کرسی پر اطمینان سے بیٹھ کر گھر کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھنے لگی۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں خاتون لان میں اس طرح کرسی پر بیٹھی ہے جیسے فرصت سے آرام کر رہی ہو، اس دوران وہ مزے سے کتاب بھی پڑھتی رہی۔
پڑوسیوں نے گاڑھا سیاہ دھواں نکلتا دیکھا تو انہیں شدید تشویش ہوئی ، گیل کو کرسی پر مطمئن بیٹھے دیکھ کر حیرت بھی ہوئی تاہم مزید وقت ضائع کئے بنا فائربریگیڈ کوکال کی جس نےموقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی ۔