نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر آئی ہے جہاں پر خاتون نے فیس ماسک کے اوپر زیور پہن کر سب کو حیران کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نازک صورتحال کے باوجود شادی کی تقریبات میں کمی نہیں آسکی، شادیاں تو ہونی ہیں پھر چاہے ماسک پہن کے تقریب میں شرکت کی جائے یا ماسک اتار کر۔
جہاں خواتین موجود ہوں تو وہاں فیشن کی کوئی کمی نہیں ہوتی، اسی حوالے سے انڈین پولیس آفیسر دیپانشو کبرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک خاتون کی تصویر شیئر کی ہے جن کو زیور اس حد تک پسند ہے کہ انہوں نے ماسک کے اوپر ہی جیولری پہن لی۔
#JewelleryJugaad level "Super Ultra Pro Max..." pic.twitter.com/2JV0NpX2v3
— Dipanshu Kabra (@ipskabra) May 7, 2021
دیپانشو کبرا نے یہ تصویر جیولری جگاڑ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی۔
خاتون نے نتھنی کو ماسک کے اوپر ہی سیٹ کر لیا جسے دیکھنے والا ہر شخص مسکرا اٹھا۔